کمپنی کے
حوالے سے
اٹلس بیٹری لمیٹڈ (کمپنی) بطور پبلک لمیٹڈ کمپنی 10اکتوبر 1966کو تشکیل میں آئی اور اس کے حصص پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ میں درج ہیں۔ کمپنی آٹوِ، موٹر سائیکل اور انرجی اسٹوریج بیٹریوں اور ان سے منسلک مصنوعات کی تیاری اور فروخت میں مصروف عمل ہے۔ رجسٹرڈ آفس اور مینو فیکچرنگ سہولیات ڈی – 181، سینٹرل ایونیو، سائٹ، کراچی میں واقع ہے اور اس کی برانچیں کراچی، لاہور، ملتان، اسلام آباد، فیصل آباد، ساہیوال، پشاور،سکھراور رحیم یار خان میں ہیں۔کمپنی اٹلس گروپ کا ایک جزوی ادارہ ہے۔ کمپنی نے جاپان اسٹوریج بیٹری کمپنی لمیٹڈ، جاپان (جو اب جی ایس یواسا کارپوریشن کے نام سے مشہور ہے) کے ساتھ 1969میں جاپانی معیاری بیٹریوں کی پیداوار اور فروخت کے لئے تکنیکی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔ کمپنی نے 1969میں اٹلس کے لئے ”اے“- اور جینزوشمادزو (جاپان اسٹوریج بیٹری کمپنی لمیٹڈ کے بانی) کے لئے ”جی ایس“کے تحت”اے جی ایس“ برانڈ کے ساتھ پیداوار کا آغاز کیا۔کمپنی کو پانچ دہائیوں سے زائد عرصے سے ترقی اور مختلف مصنوعات کی تیاری کے اپنے کامیاب سفر پر فخر ہے۔مصنوعات کی وسیع رینج میں کنویشنل بیٹریوں سے لے کر جدید اور کم خرچ ہائبرڈ،مینٹننس فری اور ڈیپ سائیکل بیٹریاں شامل ہیں۔آج،اے جی ایس نہ صرف آٹوِ اور موٹرسائیکلوں کے لئے بلکہ جین سیٹس، تعمیراتی سامان، بلا تعطل بجلی کی فراہمی (یو پی ایس)کے آلات اور سولر پینلز کے لئے بھی ملک بھر میں عوام کا تر جیحی انتخاب ہے۔ہماری بیٹری کی وسیع تفصیل،اعلیٰ تجربہ اور جدید ترین مینو فیکچرنگ سہولت ہمیں صارفین کی ضرورت پر پورا اترنے کے قابل بناتی ہے۔ایچ ایس ای پر کمپنی کی مسلسل توجہ بہترین آفٹر سیل سروس اور جاپانی ٹیکنالوجی اس کی ٹیگ لائن کی حقیقی عکاسی کرتی ہے۔
ہمارا
وژن
ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ کے لیے اعلی معیار کے آٹوِ، موٹر سائیکل اور صنعتی بیٹریوں کی تیاری اور مارکیٹنگ کا معروف جدعتی ادارہ۔
ہمارا
عزم
اسٹیک ہولڈرز کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے اور ایک ماڈل کارپوریٹ شہری ہونے کی صورت میں خدمات انجام دیتے ہوئے جدت اور متحرک انتظامیہ کے ساتھ اعلیٰ ترین معیار اور سہولیات کے ذریعے صارفین کے اطمینان کو یقینی بنانا ہے۔
کمپنی کا
تعارف
500,000روپے کے ابتدائی سرمائے سے آغاز کرتے ہوئے اٹلس گروپ کے بانی جناب یوسف ایچ شیرازی نے ایک سرمایہ کاری کمپنی، شیرازی انویسٹمنٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ (ایس آئی ایل) کا افتتاہ کیا۔یہ ایونٹ اٹلس گروپ کی بنیاد ہے۔ اس عرصے کے دوران اٹلس گروپ نے تیزی سے اپنی ترقی کی رفتار کو جاری رکھا اور اس کے ساتھ ساتھ 1966میں جناب یوسف ایچ شیرازی نے چاپان اسٹوریج بیٹری کمپنی لمیٹڈ جاپان (جو اب جی ایس یو سا کارپوریشن کے نام سے مشہور ہے) کے ساتھ پاکستان میں جاپانی معیاری بیٹریوں کی پیداوار اور فروخت کے لئے تکنیکی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔اس نتیجہ خیز شراکت داری نے 1969میں ”اے جی ایس“ برانڈ کی ابتداہ کے ساتھ ہی پیداوار کا بھی آغاز کیا – جہاں ”اے“کا مطلب اٹلس اور ”جی ایس“کا مطلب جینزو شمادزو(بانی جاپان اسٹوریج بیٹری کمپنی جاپان) ہے۔
کمپنی لیڈ ایسڈ بیٹریوں کی ایک وسیع رینج بناتی ہے جو مسافر کاروں، ٹرکوں، ٹریکٹروں، بھاری گاڑیوں، موٹرسائیکلوں،تعمیراتی اور سڑک کی تعمیر کے آلات کے ساتھ ساتھ اسٹیشنری اور صنعتی استعمال کے لئے موزوں ہے۔
آگے بڑھنے کی لگن کے ساتھ کمپنی نے گزشتہ برسوں میں زبردست کامیابی حاصل کی اور مارکیٹ کی طلب کو پورا کرنے کے لئے اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھایا ہے۔ جدید ترین جاپانی ٹیکنالوجی، ایک بڑے ڈیلر شپ نیٹ ورک اور بعد از فروخت ایک جامع سروس کے ساتھ کمپنی نے اعلی ترین معیار کی مصنوعات بنانے والی کمپنی ہونے کی صورت میں نمایاں شہرت حاصل کی ہے اور یہی ہماری ٹیگ لائن کی عکاس ہے۔
کمپنی توانائی کے موجودہ بحران اور سڑکوں پر گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث ملک بھر میں بیٹریوں کی زیادہ مانگ سے واقف ہے اس لیے آپ کی کمپنی وہ طاقت فراہم کرنے کے لئے وقف ہے جو آپ کو متحرک کرتی ہے۔
کمپنی کی
معلومات
آٹو، موٹرسائیکل اور انرجی سٹوریج بیٹریوں اور ان سے منسلک مصنوعات کی تیاری اور فروخت
کاروباری سرگرمیاں
0002379
کمپنی کے رجسٹریشن نمبر
0709770-7
قومی ٹیکس نمبر
رجسٹرڈ آفس اور فیکٹری
ڈی-181، سینٹرل ایونیو، سائٹ
کراچی-75730
یو اے این: 111-247-225
فیکس: (021) 32564703
ملتان سروس سینٹر
پلاٹ نمبر 109-110، ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ، فیز II، ملتان
ٹیلی فون: (061) 6538715-8
کراچی سیلز آفس
4 -سی، خیابانِ تنظیم، توحید کمرشل، فیز V، ڈی ایچ اے،کراچی
ٹیلی فون:(021) 35877911-15
فیکس: (021) 35877916
پشاور سیلز آفس اینڈ سروس سینٹر
پہلی منزل، زینت پلازہ، جی ٹی روڈ، پشاور
ٹیلی فون: (091) 2262485
کراچی سروس سینٹر
پی پی آئی بلڈنگ، نزد سندھ سیکریٹریٹ، کراچی
ٹیلی فون: 32636057 & (021) 32626478
اسلام آباد سیلز آفس
گراؤنڈ فلور، پلاٹ نمبر 785/784، اسلام آباد کارپوریٹ سینٹر، گولڑہ روڈ، اسلام آباد
ٹیلی فون: (051) 5495638 & 5495788
سکھر سیلز آفس اینڈ سروس سینٹر
پاک میمن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، بالمقابل سرکاری گندم گودام، شکارپور بائی پاس، سکھر
ٹیلی فون: (071) 5806124-26
راولپنڈی سروس سینٹر
نیو نرالہ مارکیٹ، دکان نمبر 3، آئی جے پی روڈ، نزدمیٹرو بس اسٹیشن، راولپنڈی
ٹیلی فون: (051) 4856515
لاہور سیلز آفس
پلازہ نمبر 68/1، XX-ڈی ایچ اے لاہور کینٹ، فیز 3، ڈی ایچ اے، لاہور
ٹیلی فون: (042) 37186388-91
رحیم یار خان سیلز آفس
مخدوم الطاف روڈ، ویسٹ صادق، کینال بینک، نزد سٹی ا سکول، رحیم یار خان
ٹیلی فون:5883415-7 & (068) 5888068
لاہور سروس سینٹر
یو – اسٹور – 3، موضع مراکا، ملتان روڈ، لاہور
رحیم یار خان سیلز آفس اینڈ سروس سینٹر
ساہیوال سیلز آفس اینڈ سروس سینٹر
پلاٹ نمبر 449-1، آئس فیکٹری، مین جی ٹی۔ روڈ، نزد پاکپتن چوک، ساہیوال
ٹیلی فون: 4400445 & (040) 4400545
فیصل آباد سیلز آفس اینڈ سروس سنٹر
54 چناب مارکیٹ، مدینہ ٹاؤن، فیصل آباد
ٹیلی فون:(041) 8713127
کمپنی کی ویب سائٹ
www.abl.atlas.pk
ای میل ایڈریس
abl@abl.atlas.pk
ملتان سیلز آفس
عظمت واسطی روڈ، چوک ڈیرہ اڈہ،
ملتان-60000
ٹیلی فون: (061) 4548017